دمشق (آن لائن) خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے گنجان آبادی والے علاقے ادلب میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے صرف ایک ہی مشین موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے،خانہ جنگی کے شکار ملک کی مجموعی آبادی ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جب کہ وہاں کے بڑے آبادی والے صوبوں یا علاقوں میں شمار ہونے والے ادلب میں جہاں صحت کی دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ وہیں عالمی وبا کے ٹیسٹ کی تصدیق کے لیے بھی صرف ایک ہی مشین ہونے پر لاکھوں لوگوں کی
زندگی دا ﺅپر لگ گئی
خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے ادلب کی آبادی 30 لاکھ کے قریب ہے اور وہاں پر ایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے چلنے والے صحت کے مرکز میں ٹیسٹ کے نتائج چیک کرنے والی صرف ایک ہی مشین ہے،رپورٹ کے مطابق سماجی تنظیم کے تعاون سے چلنے والی وبائی امراض کے ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں ٹیسٹ کے نتائج بتانے والی صرف ایک ہی مشین ہے،لیبارٹ انتظامات سنبھالنے والے ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ ان کے پاس صرف ایک ہی مشین ہے جو کہ پورے علاقے کے ٹیسٹ کے نتائج کو چیک کرنے کا کام کرتی ہے



0 Comments