Ad

header ads

کورونا سے بچنے کے لئے گھروں میں رہنے والے چینیوں کو اب کس بیماری سے خطرہ ہے؟سروے میں حیران کن انکشاف


بیجنگ( آن لائن)چین میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق 70 فیصد سے زائد رائے دہندگان نے کہا ہے کہ وائرس کے خلاف گزارے گئے دنوں کے دوران ان کے وزن میں اضافہ ہواہے اور زیادہ تر لوگوں نے اس کی وجہ گھروں میں رہنے کے دوران کم ورزش کرنے اور غیر صحت مند زندگی گزارنے کا نتیجہ قرار دیاہے
تفصیلات کے مطابق اس ہفتے کے اوائل میں چائنہ یوتھ ڈیلی میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق 3 ہزار 5 افراد میں سے مجموعی طور پر 73.7 فیصد افراد کا کہنا ہے حالیہ عرصے کے دوران ان کا وزن بڑھا ہے۔رائے دینے والوں میں کل 88.1 فیصد کا کہنا ہے کہ شائید اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے کافی ورزش نہیں کی ہے اور 59.6 فیصد کا کہنا ہے کہ روزمرہ کا معمول برقرار نہ رکھنا بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے،ایسے بھی لوگ تھے جن کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہنے کے دوران انہوں نے زیادہ سے زیادہ کھایا ہے تاہم زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی صحت مند بنانے کے لئے کوشش کررہے ہیں تاکہ فٹ رہ سکیں کیونکہ 66.5فیصد رائے دینے والوں کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ عرصے تک ایک جگہ بیٹھے رہنے کے بجائے چہل قدمی اور متحرک رہنے کو توجہ دے رہے ہیں۔62 فیصد سے زائد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گھروں میں ورزش کرتے رہتے ہیں اور 59 فیصد سے زیادہ لوگوں نے ایک متوازن خوراک کی نشاندہی کی ہے مجموعی طورپر 55.2 فیصد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ رات کی بھر پور نیند بھی بہت ضروری ہے

Post a Comment

0 Comments