تفصیلات کے مطابق سکھر اور ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سینٹرز میں سیکڑوں زائرین موجود ہیں جبکہ وہ افراد جو صحت یاب ہوچکے اور جن کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے انہیں گھر بھیجنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔انچارج قرنطینہ سینٹر سکھر کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 29زائرین کو منتقل کیا گیا ہے، سینٹر منتقل کیے گئے 29افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کروناوائرس کی تشخیص کے لیے زائرین کے نمونے لینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ تمام نمونے کرونا تشخیص کے لیے کراچی بھجوائے جائیں گے جبکہ زائرین ٹیسٹ نتائج کے اعلان تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے



0 Comments