Ad

header ads

کیا آپ کے دانتوں میں بھی کیڑا لگنے کی وجہ سے سوراخ ہوگیا ہے؟ تو بتائے گئے طریقے کو آزمائیں اور دانتوں کی فلنگ کو بھول جائیں

 

اکثر ہم کھانا کھا کر سوجاتے ہیں اور برش نہیں کرتے تو منہ اور دانتوں میں کھانا رہ جاتا ہے جو بیکٹریا بن کر دانتوں میں چپک جاتا ہے اور جس کی وجہ سے دانت کالے ہونے لگ جاتے ہیں اور ان میں کیڑے لگ جاتے ہیں جو آپ کو شدید تکلیف میں مبتلا کردیتے ہیں اور ایسی صورتحال میں دانت میں سوراخ ہوجاتا ہے اور کھانا اس میں پھنس جاتا ہے جو آپ کی تکلیف میں اضافہ کردیتا ہے۔ اس لیے صبح اور رات کو سونے سے پہلے برش لازمی کریں                             ۔

دانت میں درد ہونے کی صورت میں آپ گھر میں اس کا فوری علاج کرسکتی ہیں اور اس کے لیے لونگ کے تیل کو روئی کے ٹکڑے پر لگا گر دانت مین جہاں درد ہو اس جگہ میں رکھ کر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور اس   عمل کو دن میں 2 بار لازمی کریں                             ۔

ان سوراخ کو بھرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں کیلشیم ، میگنیشیم ، فیٹی ایسڈ ، پروبائیوٹکس پائی جاتی ہوں کیونکہ ایسی چیزیں دانتوں کو صحت مند بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔

اس کے لیے روزانہ رات کو دودھ کا استعمال کریں اور دن میں کم از کم ایک بار دہی ضرور کھائیں کیونکہ ان میں کیلشیم اور میگنیشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے ۔ ان کے استعمال سے دانتوں کے سوراخ کچھ ہی دن میں بھرنے لگیں گے اور آپ کو دانتوں کی تکلیف دہ فلنگ نہیں کروانی پڑے گی   -                                                                ۔

Post a Comment

0 Comments