)حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری پکڑ لی ہے ، اوگرا نے اپنی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں ، پٹرول فی لیٹر 11 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو سکتا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیاہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ۔
0 Comments