Ad

header ads

صوبائی اسمبلیاں کب توڑیں گے ؟ عمران خان نے مذاکرات کی پیشکش پر وضاحت دیتے ہوئے زور دار اعلان کر دیا

  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اراکین اسمبلی کو عام انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور کہاہے کہ ہم نے اسی مہینے میں اسمبلیاں توڑ دینی ہیں اور الیکشن کی طرف جائیں گے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کو میرے پیغام سے غلط فہمی ہوئی ، میں نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن شائد غلط پیغام چلا گیا ، میں نے کوئی مذاکرات کی پیشکش نہیں کی ، الیکشن جب بھی ہونے ہیں جیتنا پی ٹی آئی نے ہی ہے ۔  مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں، اسحاق ڈار ملک کو ڈیفالٹ پر لے جارہے ہیں،مفتاح اسماعیل اور اسحاق آپس میں لڑ رہے ہیں، دونوں ایک دوسرے پر سچے الزامات لگا رہے ہیں۔  یہ لوگ جہاں بھی جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں ، الیکشن جب بھی ہوں گے جیتنا پی ٹی آئی کو ہی ہے ، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ، 66 فیصد  پاکستان میں انتخاب   ہوگا                                               عمران خان نے کہا کہ پہلے یہ اپنی چوری مشرف سے این آر او لے کر معاف کروا چکے تھے ، اب انہوں نے دوسرا این آراو لیا ، ان کے ہینڈلرز سہولت کار بنے این آر او لینے کیلئے ، جنرل مشرف نے ان دونوں پارٹیز سے ملک کو بہتر چلایا تھا ،ملک کی ضرورت یہ ہے کہ سیاسی استحکام آئے ، اس کی وجہ سے معاشی استحکام آئے گا ، سیاسی استحکام صرف الیکشن سے ہی آ سکتاہے ، 75 فیصد قوم کو پتا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے ، ہم کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑنے جارہے ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کو الیکشن کی ضرورت ہے ، ان کا گراف تیزی سے نیچے جا رہا ہے ۔       

عمران خان نے کہا کہ پہلے یہ اپنی چوری مشرف سے این آر او لے کر معاف کروا چکے تھے ، اب انہوں نے دوسرا این آراو لیا ، ان کے ہینڈلرز سہولت کار بنے این آر او لینے کیلئے ، جنرل مشرف نے ان دونوں پارٹیز سے ملک کو بہتر چلایا تھا ،ملک کی ضرورت یہ ہے کہ سیاسی استحکام آئے ، اس کی وجہ سے معاشی استحکام آئے گا ، سیاسی استحکام صرف الیکشن سے ہی آ سکتاہے ، 75 فیصد قوم کو پتا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے ، ہم کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑنے جارہے ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کو الیکشن کی ضرورت ہے ، ان کا گراف تیزی سے نیچے جا رہا ہے                                     ۔

Post a Comment

0 Comments